’ایلان کردی کی قربانی رائیگاں‘،ترکی میں 5بچوں سمیت مزید33افراد ڈوب کر ہلاک

’ایلان کردی کی قربانی رائیگاں‘،ترکی میں 5بچوں سمیت مزید33افراد ڈوب کر ہلاک
’ایلان کردی کی قربانی رائیگاں‘،ترکی میں 5بچوں سمیت مزید33افراد ڈوب کر ہلاک

  

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک)ایلان کردی کی قربانی کو دنیا نے بُھلا دیا ہے یہی وجہ ہے سمندروں اور خشکی دونوں جگہ تارکین وطن موت کے گھاٹ اتر رہے ہیں ۔ چینی خبر ایجنسی شنہو ا نے ترک میڈیا کے حوالہ سے بتایا کہ آج علی الصبح ترکی کی سمندری حدود میں کشتی اُلٹنے سے 5بچوں سمیت مزید 33افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ حادثہ ایجئن بندرگاہ کے قریب پیش آیا شامی، افغانی اور میانمار کے مہاجرین یونان کے جزیرے لسبوس پہنچنا چاہتے تھے تاکہ یورپ داخل ہو سکیں۔ بتایا گیا ہے کہ کشتی میں 108تارکین وطن سوار تھے ۔ ترک کوسٹ گارڈز نے بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے 75افراد کو زندہ بچا لیا ۔

یاد رہے کہ جمعرات کے روز بھی ترک سمندری حدود سے یونان جانے کی کوشش کے دوران یونانی سموس جزیرے کے قریب کشتی الٹنے سے 10بچوں سمیت 24افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے تھے ۔ ترک کوسٹ گارڈز کے مطابق 2015میں ترک سمندری حدود میں 80ہزار سے زائد تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچایا گیاجبکہ اس دوران 3000افراد ترکی سے یونان جانے کی کوشش کے دوران ڈوب کر ہلاک بھی ہو گئے ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں