ہمیں کیڑے نکالنے کی بجائے اچھے کام کی تعریف کرنی چاہیے :مولا بخش چانڈیو

ہمیں کیڑے نکالنے کی بجائے اچھے کام کی تعریف کرنی چاہیے :مولا بخش چانڈیو
ہمیں کیڑے نکالنے کی بجائے اچھے کام کی تعریف کرنی چاہیے :مولا بخش چانڈیو

  

سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک ) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام سے غداری نہیں کر سکتی ،ہمیں تنقید کرنے کی بجائے اچھے کام کی تعریف کرنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سکھر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے کوئی اپنی ذمہ داری پوری کرنے کو تیار نہیں ہے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اپنے کاموں میں کمال کرتے ہیں۔ ہمیں صرف تنقید کرنے اور کیڑے نہیں نکالنے کی بجائے اچھے کاموں کی تعریف کرنی چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایک خالص سیاسی جماعت ہے جو عوام سے کبھی غداری نہیں کر سکتی۔

مزید : سکھر