کراچی:ضلع جنوبی میں چیئرمین شپ کی جنگ، اسحاق ڈار کا فاروق ستار سے رابطہ

کراچی:ضلع جنوبی میں چیئرمین شپ کی جنگ، اسحاق ڈار کا فاروق ستار سے رابطہ
کراچی:ضلع جنوبی میں چیئرمین شپ کی جنگ، اسحاق ڈار کا فاروق ستار سے رابطہ

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے ضلع جنوبی کی چیئرمین شپ لینے کیلئے ن لیگ پورا زور لگا رہی ہے اس سلسلے میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق دارنے ایم کیو ایم کے رہنمافاروق ستار سے رابطہ کیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق ضلع جنوبی میں پیپلز پارٹی کی اکثریت ہے۔ ایوان میں پیپلز پارٹی کی سب سے زیادہ 21سیٹیں ہیں جبکہ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف سے بھی پیپلز پارٹی کے مذاکرات چل رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کی ایوان میں 16جبکہ ن لیگ کی 6نشستیں ہیں ۔ دونوں جماعتیں مل کر پیپلز پارٹی کا راستہ روکنے کی کوششیں کر رہی ہیں ۔ن لیگ یہاں سے اپنا امیدوار لانا چاہتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اپنا چیئرمین کا امیدوار بھی نامزد کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے مشترکہ امیدوار کو وائس چیئرمین بننے کی پیش کش کی ہے۔ امید ہے کہ پیپلز پارٹی کا ان دونوں جماعتوں سے اتحاد ہو جائے گا جس کے بعد پیپلز پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں کو ایوان میں واضح اکثریت حاصل ہو جائے گی۔

مزید : کراچی