برین ٹیومر کا شکار بچی کی خواہش پوری کرنے کیلئے عمران خان اسلام آباد سے پشاور کے ہسپتال پہنچ گئے

برین ٹیومر کا شکار بچی کی خواہش پوری کرنے کیلئے عمران خان اسلام آباد سے پشاور ...
برین ٹیومر کا شکار بچی کی خواہش پوری کرنے کیلئے عمران خان اسلام آباد سے پشاور کے ہسپتال پہنچ گئے

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) برین ٹیومر کا شکار پانچ سالہ بچی کی طرف سے ملاقات کی خواہش پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اسلام آباد میں اپنی رہائش گا سے خصوصی طور پر پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پانچ سالہ بچی ایمن نے عمران خان سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی ۔ اس کی معصومانہ خواہش کو پورا کرنے کیلئے عمران خان اسلام آباد سے خصوصی طور پر پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے معصوم بچے کی عیادت کی اور اس کو تحائف دیئے۔ اس موقع پر بچی کے والدین بھی موجود تھے جو عمران خان کے اقدام پر انتہائی مسرور تھے۔ عمران خان نے معصوم بچی کو پیار کیا اور کہا کہ جب بھی وہ بلائے گی میں آجاونگا۔ عمران خان نے اس موقع پر ڈاکٹروں سے بچی کے صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کو علاج کی بہترین سہولتیں دینے کی ہدایات دیں۔ عمران خان نے ہسپتال میں موجود دیگر مریضوں کی بھی عیادت کی۔ یاد رہے کہ روس کے صدر پیوٹن بھی بچوں سے شفقت کے حوالے سے مشہور ہیں ۔ گزشتہ کرسمس پر ان سے غریب بچیوں نے پیوٹن سے کتے کے بچے (پپی)کی فرمائش کی تھی جو انہوں نے فوری طور پر پوری کی تھی اور ان بچیوں سے ملاقات بھی کی تھی۔

مزید : قومی