وہ خاتون جسے سعودی شہزادے کے ’انکار‘ نے کروڑ پتی بنادیا

وہ خاتون جسے سعودی شہزادے کے ’انکار‘ نے کروڑ پتی بنادیا
وہ خاتون جسے سعودی شہزادے کے ’انکار‘ نے کروڑ پتی بنادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک سعودی شہزادے نے 3خواتین کو بطور ڈرائیور نوکری پر رکھنے سے انکار کر دیا مگر سعودی شہزادے کا یہ انکاران خواتین کو ایسا راس آیا کہ وہ کروڑ پتی بن گئیں۔ سعودی عرب کے شہزادہ عبدالرحمن بن عبدالعزیز 2010ءمیں علاج کی غرض سے نیویارک گئے۔ ان کے ساتھ ان کے خاندان کے افراد اور دوست احباب بھی موجود تھے۔ انہیں وہاں اپنے، اپنی فیملی اور دوستوں کے لیے 40ڈرائیورز کی ضرورت پیش آئی۔ انہوں نے بعض کمپنیوں کے ذریعے جو ڈرائیورز بھرتی کیے ان میں تین خواتین گریچین کوپر، باربرا ہیرولڈ اور لیزا بوٹیلے بھی شامل تھیں مگر اگلے ہی روز ان تینوں خواتین کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔ اس کا عذر انہیں یہ بتایا گیا کہ شہزادہ عبدالرحمن کسی خاتون کو بطور ڈرائیور نوکری پر نہیں رکھنا چاہتے۔

مزید جانئے: کاروباری نے اپنے بیٹے کی شادی پر 18 ہزار بیواﺅں کو بلالیا، وجہ ایسی کہ آپ تصور بھی نہیں کرسکتے
اس طرح نوکری سے نکالے جانے پر تینوں خواتین عدالت چلی گئی ہے انہیں بھرتی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔ انہوں نے دعوے میں موقف اختیار کیا کہ شہزادہ عبدالرحمن اور کمپنیوں نے ان کے خلاف صنفی امتیاز برتا ہے۔ عدالت نے بالآخر ان خواتین کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کمپنیوں کو حکم دیا کہ وہ ان تینوں خواتین کو فی کس 1لاکھ 30ہزار ڈالرز(تقریباً 1کروڑ 36لاکھ روپے)ادا کریں۔ اس میں 1لاکھ ڈالرز ذہنی اذیت سے دوچار کرنے اور 30ہزار ڈالر نوکری کھودینے کے نقصان کے طور پر ادا کیے جائیں گے۔ برطانوی اخبار ”ڈیلی میل“ کی رپورٹ کے مطابق ان کمپنیوں میں خواتین کو رقم کی ادائیگی کے حوالے سے ایک سمجھوتہ ہو گیا ہے جس کے مطابق ان کو ادائیگی کی جائے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -