وفاقی وزیر مشاہد اللہ کے بھائی کی مدت ملازمت میں3ماہ کی توسیع

وفاقی وزیر مشاہد اللہ کے بھائی کی مدت ملازمت میں3ماہ کی توسیع
وفاقی وزیر مشاہد اللہ کے بھائی کی مدت ملازمت میں3ماہ کی توسیع

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ایک طرف قانون کی پاسداری کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے توسیع لینے سے انکار کردیا ہے او ر ان کے فیصلے کو ملک بھر میں سراہا جارہا ہے۔کہا یہ جارہا تھا کہ ان کے اس اعلان کا اثر سول اداروں پر بھی پڑے گا لیکن یہ بات صحیح ثابت نہ ہوسکی اور نواز لیگ کے وفاقی وزیر سینیٹرمشاہد اللہ کے بھائی کو مدت ملازمت ختم ہونے کے باوجود 3ماہ کی توسیع دے دی گئی ہے ۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق سینیٹر مشاہد اللہ کے بھائی راشد للہ جو نیویارک میں پی آئی اے کے سٹیشن مینجز تعینات ہیں کی مدت ملازمت ختم ہو چکی ہے لیکن پی آئی اے انتظامیہ سے دباﺅ کے باعث ان کی مدت ملازمت میں مزید 3ماہ کی توسیع کر دی ہے ۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر مشاہد اللہ کے دوسرے بھائی لند ن میں پی آئی اے کے سٹیشن مینجر ہیں ۔

مزید : اسلام آباد