انڈر 19ورلڈ کپ: پاکستان، بھارت، سری لنکا، نیپال اور انگلینڈ کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

انڈر 19ورلڈ کپ: پاکستان، بھارت، سری لنکا، نیپال اور انگلینڈ کی ٹیمیں کوارٹر ...
انڈر 19ورلڈ کپ: پاکستان، بھارت، سری لنکا، نیپال اور انگلینڈ کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

  

فتح اللہ(ویب ڈیسک) پاکستان کی ٹیم انڈر 19ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ پاکستان نے دو میچ کھیل کر دونوں میں کامیابی حاصل کی ۔بھارت، نیپال، سری لنکااور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ ان تمام ٹیموں نے دو دو میچ کھیلے اور ان میں کامیابی حاصل کی۔ کوارٹر فائنل میں پہنچے والی دیگر تین ٹیموں کا فیصلہ بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز، نمیبیا،جنوبی افریقہ اور زمبابوے میں سے ہوگا۔حیران کن طور پر نیوزی لینڈ ، افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں اس ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہیں جبکہ نوزائیدہ نیپال کی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

مزید : کھیل