گزشتہ ہفتے ایسا کیا ہوا کہ فحش فلموں کی ویب سائٹس وزٹ کرنے والوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوگیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

گزشتہ ہفتے ایسا کیا ہوا کہ فحش فلموں کی ویب سائٹس وزٹ کرنے والوں کی تعداد میں ...
گزشتہ ہفتے ایسا کیا ہوا کہ فحش فلموں کی ویب سائٹس وزٹ کرنے والوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوگیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) قدرتی آفات کے شکا ر انسانوں کے دل میں اپنے اعمال کی اصلاح اورتوبہ کا خیال پیدا ہونا فطری نظر آتا ہے، لیکن گزشتہ ہفتے امریکا کو خوفناک برفانی طوفان نے اپنی لپیٹ میں لیا تو اس کی عوام سب کچھ چھوڑ کر ایک انتہائی شرمناک فعل میں مصروف ہو گئی۔

اخبار ’ڈیلی سٹار‘ کے مطابق امریکا کی تاریخ کے چوتھے بد ترین برفانی طوفان ”یوناس“ نے جب مشرقی ساحل اور بڑے بڑے شہروں کو اپنی لپیٹ میں لیا اور ہر چیز برف سے ڈھک گئی تو نظام زندگی بالکل مفلوج ہوکر رہ گیا۔ اس موقع پر امریکا میں بدترین حادثات بھی پیش آئے لیکن حیرت کی بات ہے کہ عین اسی وقت امریکی عوام نے انٹرنیٹ پر فحش مواد دیکھنے کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔

مزید جانئے: نوجوان لڑکی نے انٹرنیٹ پر لوگوں سے ایسی چیز مانگ لی کہ صارفین کو آگ بگولا کردیا، سب مل کر ٹوٹ پڑے

انٹرنیٹ کی سب سے بڑی فحش ویب سائٹ کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ ،ہفتہ اور اتوار کے روز امریکیوں نے 25 فیصد زیادہ فحش فلمیں دیکھیں۔ برفانی طوفان کے ان تین دنوں کے دوران نیویارک میں فحش بینی میں تقریباً 4 سے 10 فیصد اضافہ ہوا، فلاڈیلفیا میں 12 فیصد جبکہ دارالحکومت واشنگٹن میں 25 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عام دنوں کے برعکس طوفان کے دنوں میں لوگ رات کو تین سے چار بجے تک بڑی تعداد میں فحش ویب سائٹوں کا رخ کرتے رہے، اور یہ رجحان برفانی طوفان کے بدترین اوقات میں بھی جاری رہا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس