کئی لوگوں کو تاوان نہ ملنے پر قتل کیا، پیپلز پارٹی والوں کو میری تمام کارروائیوں کا علم تھا: عزیر بلوچ کا ابتدائی تفتیش میں انکشاف

کئی لوگوں کو تاوان نہ ملنے پر قتل کیا، پیپلز پارٹی والوں کو میری تمام ...
کئی لوگوں کو تاوان نہ ملنے پر قتل کیا، پیپلز پارٹی والوں کو میری تمام کارروائیوں کا علم تھا: عزیر بلوچ کا ابتدائی تفتیش میں انکشاف

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) لیاری گیبنگ وار کے اہم کردار اور کالعدم  پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ نے تفتیش کے دوران سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں ۔

جیو نیوز کے مطابق ابتدائی تفتیش میں عزیر بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی سے بھتہ، اغوا، جوئے اور منشیات سے ملنے والی رقم اعلیٰ شخصیات تک جاتی تھی۔ لیاری کے کچھ علاقوں میں ٹارچر سیل بنا رکھے تھے۔پیپلز پارٹی والے ان تمام کارروائیوں سے آگاہ تھے۔اس کا مزید کہنا تھا کہ کئی لوگوں کو اغوا کے بعد تاوان نہ ملنے پر قتل کیا۔گینگ وار کے ٹھکانے کراچی کے علاوہ بلوچستان کے شہر حب میں بھی تھے۔اس نے مزید بتایا کہ میں نے ایرانی شہریت بھی حاصل کر رکھی ہے۔دوسری طرف حب میں عزیر بلوچ کی نشاندہی پر حساس اداروں نے چھاپہ مارا۔چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں منشیات اور رقم برآمد ہوئی تاہم کسی گرفتاری کا نہیں بتایا گیا۔

مزید : کراچی /اہم خبریں