فلساز رتیش سدھوانی کامیڈی فلم ’’فقرے ‘‘ کا سیکوئل بنائیں گے

فلساز رتیش سدھوانی کامیڈی فلم ’’فقرے ‘‘ کا سیکوئل بنائیں گے
 فلساز رتیش سدھوانی کامیڈی فلم ’’فقرے ‘‘ کا سیکوئل بنائیں گے

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ) فلساز رتیش سدھوانی نے 2013 کی سپر ہٹ کامیڈی فلم ’’فقرے ‘‘ کا سیکوئل بنانے کا اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کامیڈی فلم ’’ فقرے ‘‘ 2013میں ریلیز ہوئی تھی جس میں  پلکٹ سمراٹ،علی فضل ، ورون شرما اور رچا چڈا نے اہم کردار ادا کیے تھے ۔ کامیڈی فلم ’’فقرے‘‘ نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے دنیا بھر میں 300 کروڑ  روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا ۔ اب پروڈیوسر رتیش سدھوانی نے اپنی کامیاب فلم کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا ہے جس  میں  پرانے کردار پلکٹ سمراٹ، علی فضل، ورون شرما اور رچا چڈا ہی اداکاری کرتے نظر آئیں گے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق  فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال اگست میں کیا جائے گا۔ 

مزید : تفریح