’’یہ چھوٹے چھوٹے ذہنوں کے مالک ہیں، پارلیمنٹ میں کچھا چٹھا کھولونگا“خورشید شاہ چودھری نثار اور رانا تنویر پر برس پڑے

’’یہ چھوٹے چھوٹے ذہنوں کے مالک ہیں، پارلیمنٹ میں کچھا چٹھا ...
’’یہ چھوٹے چھوٹے ذہنوں کے مالک ہیں، پارلیمنٹ میں کچھا چٹھا کھولونگا“خورشید شاہ چودھری نثار اور رانا تنویر پر برس پڑے

  

سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ چودھری نثار اور رانا تنویر حسین کے ذہن چھوٹے چھوٹے ہیں میں ان کے کرتوت پارلیمنٹ میں بتاونگا۔ ان کا کچھا چٹھا وہیں کھولوں گا۔سکھر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہچودھری نثار بیماری کا بہانہ بنا کر سندھ نہیں آرہے لیکن میرے ایک بیان کے بعد وہ منظر عام پر آگئے۔ جہاں تک رانا تنویر کی بات ہے تو میں ان کو اہمیت نہیں دیتا۔ ان کے بارے میں حقائق میں پارلیمنٹ میں بتاوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ میں اپوزیشن لیڈر ہونے کی بنا پر صرف وزیراعظم کو جواب دے سکتا ہوں۔

مزید : قومی /اہم خبریں