انڈیا کی بجائے پاکستانی فلم میں کام کر نے کو ترجیح دی :نیلم منیر

انڈیا کی بجائے پاکستانی فلم میں کام کر نے کو ترجیح دی :نیلم منیر
انڈیا کی بجائے پاکستانی فلم میں کام کر نے کو ترجیح دی :نیلم منیر

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کی خوب رو ماڈل و اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ بالی ووڈ سے آفرز پر  پاکستانی فلم میں کام کرنے کو ترجیح دی ،ملک میں معیاری فلمیں بن رہیں ہیں ۔

اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نیلم منیر کا کہنا تھا کہ  انہوں نے  مضبوط سکرپٹ اور اپنے نمایاں کردار کی وجہ سے  بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کی بجائے  ہدیتکار محسن علی کی فلم سائن کی ہے جس کی شوٹنگ فروری میں شروع ہو جائے ۔نیلم منیر نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ بطور اداکارہ ایسی پرفارمنسز دوں جو مدتوں یاد رہیں ۔سٹیلائٹس کے اس دور میں جب سو سے زائد چینلز پر ملکی اور غیر ملکی ڈرامہ سیریلز بیک وقت چل رہے ہوں۔ان میں ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کرنا ایک مشکل ٹاسک ہے۔خوش قسمت ہوں کہ بطور اداکارہ اپنی ایک الگ پہچان بناچکی ہوں۔

مزید : تفریح