پاکستان میں صبح سویرے دھماکہ،شہادتیں
کرم ایجنسی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کرم ایجنسی میں صبح سویرے دھماکے سے 6افراد شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپر کرم ایجنسی کے علاقے غوز گڑھی میں گاڑی سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے جا ٹکرائی جس کے باعث زور دار دھماکہ ہوا اوراس کے نتیجے میں3خواتین سمیت 6افراد شہید جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ۔پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیر کر علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے ۔