ڈیرہ مراد جمالی،ریلوے ٹریک پر دھماکہ،بولان میل کی بوگیاں اترگئیں

Jan 30, 2018 | 20:30:PM

ڈیرہ مراد جمالی  (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہونے کی وجہ سے بولان میل کے دو بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں ، جس کے باعث ریل گاڑی کو روک لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے پاس ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہو اہے ، ریلوے حکام کے مطابق دھماکے سے ریلوے ٹریک کا 4فٹ حصہ متاثر ہوا ہے۔ ٹریک متاثر ہونے کی وجہ سے کراچی جانیوالی بولان میل ٹرین کو ڈمبولی کے علاقے میں روک دیا گیاہے۔ ریلوے انجینئرز جلد ہی اس ٹریک کو بحال کرلیں گے، ٹریک کی بحالی کے بعد بولان میل کو روانہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں