چینوٹ میں غیرت کے نام پربھائی نے فائرنگ کرکے 2بہنوں کو قتل کردیا

چینوٹ میں غیرت کے نام پربھائی نے فائرنگ کرکے 2بہنوں کو قتل کردیا
چینوٹ میں غیرت کے نام پربھائی نے فائرنگ کرکے 2بہنوں کو قتل کردیا

  

چینوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چنیوٹ میں بھائی نے غیرت کے نام پرفائرنگ کر کے اپنی 2بہنوں کو قتل کر دیااور موقع سے فرار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق چینوٹ میں محمد والا کے علاقے میں بڑی بہن نے ایک سال پہلے پسند کی شادی کی تھی اور شادی کے ایک سال بعد ہی وہ طلاق لے کر گھر واپس آ گئی تھی ، لڑکی کے بھائی کو اس بات کابہت رنج تھا۔گھر میں اچانک معمولی بات پر جھگڑا ہوگیا اور بھائی نے طیش میں آکر فائرنگ کردی،گولیوں کی زد میں ملزم کی دونوں بہنیں موقع پر ہی د م توڑگئیں جبکہ بھائی موقع واردات سے فرار ہوگیا۔ تاہم پولیس نے مفرور ملز م کی تلاش شروع کردی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /چنیوٹ