سگریٹ کی ڈبی پر اب کینسر زدہ منہ کی بجائے کس چیز کی تصویر شائع کی جائے گی؟ جان کر ہرکوئی کانپ اٹھے گا

سگریٹ کی ڈبی پر اب کینسر زدہ منہ کی بجائے کس چیز کی تصویر شائع کی جائے گی؟ جان ...
سگریٹ کی ڈبی پر اب کینسر زدہ منہ کی بجائے کس چیز کی تصویر شائع کی جائے گی؟ جان کر ہرکوئی کانپ اٹھے گا

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے سگریٹ پینے والوں کی حوصلہ شکنی کیلئے سگریٹ پیکٹ پرنئی تصویری وارننگ تیار کرلی ہے جو یکم جون سےنافذالعمل ہوگی، تصویری وارننگ سرطان زدہ منہ کےبجائے گینگرین زدہ پیر کی ہے۔ منگل کو وزارت قومی صحت نے سگریٹ پیکٹ پرنئی تصویری وارننگ تیار کر لی ہے جو کہ تمباکو انڈسٹری کوجاری کر دی گئی ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق سگریٹ پیکٹ پرتصویری وارننگ میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں، تصویری وارننگ کے حجم میں 10 فیصد اضافہ ہوگا جبکہ نئی تصویری وارننگ کا حجم سگریٹ پیکٹ کا 60 فیصد ہوگا۔ اخباری ذرائع کا کہنا ہے کہ سگریٹ پیکٹ پر وارننگ جکی تصویر بھی تبدیل کردی گئی ہے۔ آئی این پی کے مطابق نئی وارننگ یکم جون 2019ءسے پاکستان میں بننے والے اور درآمد شدہ سیگریٹ کے تمام پیکٹوں پر لاگو ہوگی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد