بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 7 بچے جاں بحق,5 زخمی

بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 7 بچے جاں بحق,5 زخمی
بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 7 بچے جاں بحق,5 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باجوڑ(ڈیلی پاکستان آن لائن) قبائلی ضلع باجوڑ میں شدید بارش کے بعد مکان کی چھت گرنے سے 7 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے،ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے فوری طور پر ایسا کام کردیا کہ ہر کوئی حکومت کے فوری ایکشن پر دنگ رہ گیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے کا  یہ افسوسناک واقعہ خیبر پختوانخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے بدان قلاؤ میں پیش آیا جہاں تیز اور مسلسل بارش کے بعد گھر کی چھت گرگئی، جس وقت حادثہ پیش آیا گھر کے تمام بچے سردی سے بچنے کے لیے ایک ہی کمرے میں موجود تھے۔میتیں اور زخمی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال خار لائے گئے جہاں والدین صدمے سے نڈھال ہیں، زخمی ہونے والے 5 بچوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہےجبکہ زخمیوں کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔افسوسناک واقعہ نے پورے شہر کی فضا سوگوار کر دی ہے ۔ دوسری طرف باجوڑ اورگردونواح میں مسلسل بارش کے باعث تحصیل نواگئی میں بھی کمرے کی چھت گرگئی جس سے خاتون زخمی ہوگئی۔

مکان کی چھت گرنے کے افسوس ناک واقعہ کے فوری اطلاع ملنےپر ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد عثمان محسود، اسسٹنٹ کمشنر نواگئی حبیب اللہ وزیر کے ہمراہ متاثرہ خاندان  کے گھر پہنچ گئے  اور بعد ازاں ہسپتال میں زخمی بچوں کی عیادت بھی کی ۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد عثمان محسود نے جاں بحق  ہونے والے بچوں کےوالدین کو 21 لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش کیا جبکہ گھر والوں کے لئے عارضی  طور پر رہائش  کے لئےسامان بھی فراہم کیا ۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد عثمان محسود کا کہنا تھا کہ زخمیوں کا علاج سول ہسپتال میں جاری ہے ،حکومت کی جانب سے زخمیوں کو بھی معاوضہ دیا جائے گا  جبکہ متاثرہ خاندان  کوحکومت مکان کی تعمیر کے لئے بھی امداد دےگی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ نے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا اور ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ فیملی کے ساتھ تعاون کی ہدایت کی ہے ۔
 

مزید :

علاقائی -FATA -باجوڑ -