وزیر اعلی عثمان بزدارکا حقائق کے منافی خبرنشر کرنے کا سخت نوٹس

وزیر اعلی عثمان بزدارکا حقائق کے منافی خبرنشر کرنے کا سخت نوٹس
وزیر اعلی عثمان بزدارکا حقائق کے منافی خبرنشر کرنے کا سخت نوٹس

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیر اعلی آفس میں اضافی سٹاف اور پروٹوکول بارے میں نجی ٹی وی چینل’ پبلک نیوز‘ پر نشر کی گئی بے بنیاد خبر کا سخت نوٹس لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے بتایا کہ حقائق کے منافی، غلط اور بے بنیاد خبر نشر کرنے پرنجی ٹی  وی’ پبلک نیوز‘ اور رپورٹر کو لیگل نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ترجمان پنجاب حکومت  نے کہا کہ قانون کے مطابق’ پبلک نیوز‘ اور رپورٹر کو لیگل نوٹس بھجوایا جائے گااورقانونی طریقہ کار کو اختیار کرتے ہوئے متعلقہ چینل کے خلاف ہرجانے کا دعوی دائر کیا جائے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ آئندہ وزیر اعلی پنجاب بارے حقائق کے منافی خبر نشر کئے جانے پرقانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور