پی ایس ایل میں اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کروں گا:سر فراز احمد

پی ایس ایل میں اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کروں گا:سر فراز احمد
پی ایس ایل میں اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کروں گا:سر فراز احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ وہ پی ایس ایل میں اوپر کے نمبروں پر بیٹنگ کریں گے، کوشش ہوگی کہ اس ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھاکر پاکستان ٹیم میں کم بیک کریں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سرفراز احمد نے کہا کہ وہ پچھلی بار بھی پی ایس ایل میں شروع کے نمبروں پر بیٹنگ کرنے آئے تھے اور اس بار بھی وہ اوپر کے نمبروں پر ہی بیٹنگ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جب کوئی بھی کھلاڑی ٹیم سے ڈراپ ہوتا ہے تو اس کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں پرفارمنس دے کر ٹیم میں واپسی کی راہیں ہموار کرے اور پاکستان سپر لیگ میں ان کی بھی یہی کوشش ہوگی کہ بہتر سے بہتر پرفارمنس دے کر قومی ٹیم میں واپس آئیں۔

مزید :

کھیل -