پاکستان زرعی ملک حکومت جان بوجھ کر آٹے چینی کا بحران پیدا کر رہی ہے:یوسف رضا گیلانی

پاکستان زرعی ملک حکومت جان بوجھ کر آٹے چینی کا بحران پیدا کر رہی ہے:یوسف رضا ...

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دھاندلی زدہ انتخابات کے نتیجے میں آنے والی پیراشوٹ حکومت میں بیٹھے حکمرانوں کی نا اہلی اور بے حسی کے باعث ملکی معیشت کا دیوالیہ نکل چکا ہے،ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے،پیپلز پارٹی نے تمام صوبوں کو خود مختاری دی،حکومت نے غریب عوام کیلئے آٹا سمیت کھانے پینے کی اشیاء کا بحران پیدا کردیا ہے،اگلی حکومت انشاء اللہ پیپلز پارٹی کی ہو گی،اقتدار میں آکر عوام کو ریلیف مہیا کریں گے،ن خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی ڈی جی خان کے ڈویژنل سیکرٹری جنرل میر آصف خان دستی کی قیادت میں جانے (بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا،اس موقع پر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر خواجہ رضوان عالم، پی ایل ایف جنوبی پنجاب کے صدر شیخ غیاث الحق،ضلعی صدر بہاولپور وسابق ایم پی اے شاہ رخ خان،ضلعی سیکرٹری جنرل مظفرگڑھ ملک مظہر پہوڑ،تحصیل کوٹ ادو کے صدر عبدالعزیز بھٹی،ڈاکٹر یونس شاکر،صفدر پہوڑ سمیت کثیر تعداد میں جیالے وکارکن موجود تھے،سید یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ پاکستان زراعت میں ایک خود کفیل ملک ہے اور حکومت جان بوجھ کر آٹے کا بحران پیدا کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت نے سرائیکی صوبہ کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا جبکہ عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسا جا رہا ہے،بجلی وگیس کے بلوں نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے جبکہ عوام کو لنگر خانوں کے راستے دکھائے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں کسانوں غریبوں کو ریلیف دیا،ان کے دور میں عوام خوشحال تھی،زراعت کسان خوشحال تھے،سید یوسف رضا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے یہ بیان دینا کہ سکون صرف قبر میں ہے سے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہورہی ہے، کسی بھی ملک کے وزیر اعظم کی جانب سے عوام کیلئے اس طرح کے بیانات اس کے غیر سنجیدہ ہونے کاواضح ثبوت ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ حکومت کی بنیادیں ہل چکی ہیں،اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ایک بھی میگا پروجیکٹ نہیں دے سکے جبکہ ملک میں آئے روز مہنگائی اپنی پروان چڑ رہی ہے جس کے باعث غریب اور بے روزگار عوام خود کشیاں کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بیساکھیوں کے سہارے چل رہی ہے، سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں، ملک میں جمہوری کی بقاء کیلئے تمام سیاسی نمائندوں کوموثر کردارادا کرنا ہوگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر