امریکی ڈاکٹرز کا پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ

امریکی ڈاکٹرز کا پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ

  



ملتان (وقا ئع نگار)چوہدری پرویز الٰہی انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دل کے مریضوں کے لیے اچھی خبر آگئی۔امریکن ڈاکٹر اور انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹر نے دل کے پیچیدہ امراض میں مبتلا مریضوں کے کامیاب آپریشن کئے۔چودھری پرویزالہٰی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں امریکن ڈاکٹرز نے دورہ کیا امریکن ڈاکٹرز نے دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کے سات آپریشن کئے۔ڈاکٹرز (بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

نے بغیر بائی پاس کے ذریعے مریضوں کی بند شریانوں میں کامیابی سے سٹنٹ ڈالنے کا عمل مکمل کیا اس حوالے سے امریکن ڈاکٹر جیف کا کہنا تھا کہ کمپلیکس آپریشن کو اب جدید انداز میں کیا جا رہا ہے اور یہ کارڈیک سرجری کی طرف ایک اہم قدم ہے۔اس حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اس سرجری کا آغاز ہو جائے تو بائی پاس آپریشن کی شرح کم ہو جائے گی اور اس میں بند شریانوں جن کے لیے بائی پاس آپریشن لازمی ہوتا ہے اس کے بغیر سٹنٹ ڈالے جا سکیں گے۔اس حوالے سے ڈائریکٹر کارڈیولوجی پروفیسرڈاکٹر رانا الطاف کا کہنا تھاکے امریکی ڈاکٹرز کا ملتان انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آنا ادارے پر اعتماد کا اظہار ہے۔اور ملتان انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی اس حوالے سے مزید بھی مریضوں کی آسانی اور جدید طریقہ کار کے لیے کام کرتا رہے گا،انکا مزید کہنا تھا کے اس کامیاب سرجری سے ملتان میں بائی پاس آپریشن کی شرح کم ہو گی۔

دورہ

مزید : ملتان صفحہ آخر