کرپشن پر قابو پائے بغیر ملکی ترقی کا خواب ادھورا رہے گا‘ خاور علی شاہ
کبیروالا+بٹہ کوٹ+اڈا کوٹ بہادر(نامہ نگار +نمائندگان پاکستان) ملک کی لوٹی دو لت ہر صورت واپس لی جائیگی، کرپشن کے ناسور پر قابو پائے بغیر ملکی ترقی کا خواب ادھو را رہے گا،عمران خان کی قیا د ت میں ملک سے کرپشن کے خلاف جہاد کامیابی سے ہمکنار ہوگا، پنجاب میں آٹے، چینی کے بحران پر قابو پالیا گیا ہے،بحران کے ذمہ داروں کو جلدسامنے لایا جائیگا، عوام کو بہتر سہو لیات کی فراہمی اولین (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)
تر جیحات میں شامل ہے، پنجاب حکو مت عوام کے معیار زند گی کو بہتر بنانے میں کوشاں ہے، حلقہ میں ترقیاتی منصو بہ جات کیلئے خطیر فنڈز مختص لئے گئے ہیں، ان خیالا ت کا اظہاررکن پنجاب اسمبلی، قائد سید گروپ ڈاکٹر سید خاور علی شاہ گزشتہ روز لاہور سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا،انہوں نے کہا کہ کرپشن سے پاک پاکستان کے خواب کی تعبیر کے حصول کے لئے شفاف احتساب کا عمل جاری رہے، انہوں نے کرپشن ختم کئے بغیر ملکی تری کا خواب کسی صورت شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکے گا، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکو مت نے فوری اقداما ت اٹھاتے آٹے، چینی کے خودساختہ بحران پر مکمل طور قابو پالیا ہے، انہوں نے کہا کہ کبیروالا کی پسماند گی دور کر نے اور عوا می مسائل کے حل کے لئے خطیررقم مختص کی گئی ہے جس سے حلقہ میں ترقیا تی منصو بوں پر کام جاری ہے۔
خاور علی شاہ