حکومت کی نااہلی اور ناکامی سے طاقتور مافیا فائدہ اٹھارہا ہے‘ سید ذیشان اختر

حکومت کی نااہلی اور ناکامی سے طاقتور مافیا فائدہ اٹھارہا ہے‘ سید ذیشان اختر

  



 بہاول پور(بیورورپورٹ‘ڈسٹرکٹ رپورٹر )نائب امیر صوبہ جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے ایک پاکستان کے نعرے کے غبارے سے بھی ہوا نکل گئی ہے (بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

حکومت کے ہر فیصلے سے ثابت ہو رہاہے کہ ہر سطح پر دو دو پاکستان ہیں۔ اگر آٹے اور چینی کا بحران پیدا کرنے والے مافیا کا تعلق اپوزیشن سے ہوتا تو اب تک وہ پکڑا جاتا اب چونکہ اس مافیا کا تعلق سرکاری پارٹی اور حکومت سے ہے، اس لیے اب تک اس پر ہاتھ نہیں ڈالا جاسکا۔ وزیراعظم مافیا کو بھی خوب جانتے ہیں اور انہیں اپنی بے بسی کا بھی پتہ ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم آٹے اور چینی کا بحران پیدا کرنے والے مافیا کو جانتے ہیں تو پھر اسے پکڑتے کیوں نہیں۔ کیا طاقتور مافیا کو اسی طرح غریبوں کا خون چوسنے کی کھلی چھوٹ ملی رہے گی۔ حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام کو مافیاز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیاہے۔ حکومت کی نااہلی اور ناکامی کا سب سے زیادہ فائدہ مافیاز اٹھا رہے ہیں۔ آٹا اور چینی مافیا کے ساتھ ساتھ لینڈ اور ڈرگ مافیا بھی طاقتور ہوگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ مافیاز حکومتی صفوں میں بیٹھے ہوئے ہیں اور وزیراعظم خود بھی اس سے اچھی طرح آگاہ ہیں مگر اس پر ہاتھ نہیں ڈالا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس مافیا کا تعلق اگر حکومت اور حکومتی پارٹی سے نہ ہوتا تو شاید اب تک کئی گرفتار یاں ہوچکی ہوتیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر