راجن پور‘ جمناسٹک کھلاڑی کا مفت علاج وزیراعلیٰ کا ایکشن‘ میڈیکل بورڈ تشکیل
راجن پور (تحصیل رپورٹر) جمناسٹک کے کھلاڑی محمد ذیشان کے مفت علاج کے لئیے ایم پی اے سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے درخواست وزیر اعلی آفس میں جمع کروا دی جس(بقیہ نمبر14صفحہ12پر)
پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے فوری ایکشن لیتے ہوئے علاج کے لئیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا۔ سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے محمد زیشان کی عیادت کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڈی ہمارا سرمایہ اور ہمارا مستقبل ہیں کھلاڈیوں کے حقوق اور فلاح وبہبود کے لئیے ہر حد تک جاوں گا انہوں نے کہا کہ راجن پور کے جمناسٹک کے کھلاڈی محمد زیشان جو کہ کچھ عرصہ پہلے اپنے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گر گئے تھے اور ان کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی ان کے علاج کے لئیے حکومت پنجاب سے اپیل کی ہے بہت جلد حکومت پنجاب کی جانب سے محمد زیشان کا علاج شروع ہوجائے گا عوام کی فلاح و بہبود ہی ہمارا مشن ہے۔ عوام کی خدمت اور خدمت کی سیاست کو اپنا مشن سمجھتا ہوں اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے راجن پور کی عوام کے لئیے کام کررہا ہوں بہت جلد راجن پور ترقی یافتہ ضلعوں میں شامل ہوگا.
تشکیل