کسٹم ٹیم‘ اے این ایف کا چھاپہ‘ ٹرک سے انڈین گٹکا کی کھیپ برآمد

کسٹم ٹیم‘ اے این ایف کا چھاپہ‘ ٹرک سے انڈین گٹکا کی کھیپ برآمد

  



ملتان (نیوز رپورٹر)کسٹم انٹی سمگلنگ آرگنائزیشن ملتان اور اے این ایف کا بہاولپور بائی پاس نے مشترکہ چھاپہ مارا، ایک ٹرک سے انڈین سفینہ گٹکا کی کھیپ قبضہ میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق کلکٹر کسٹم ماڈل کسٹم کلکٹریٹ ملتان محمد سلیم کی ہدایت پر کسٹم انسپکٹر عبدالصمد نے اے این ای کے ہمراہ بہاول پور بائی پاس پر کاروائی کرتے ہوئے ایک ٹرک سے (انڈین) (بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

سفینہ گٹکا جو کہ کوئٹہ سے لاہور جارہا تھا، 2898 کارٹن جس کی مالیت 43 ملین اور ٹرک کی مالیت 4 ملین ہے، کو قبضہ میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔ دوسرا چھاپہ ڈی جی خان میں مار کر نان کسٹم پیڈ ٹویوٹا وٹز کار ماڈل 2008 کو قبضہ میں لے لیا ہیجس کی مالیت 18 لاکھ بتائی جاتی ہے، قبضہ میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

چھاپہ

مزید : ملتان صفحہ آخر