نارتھ امریکن نشتیرن کے چیئرمین ڈاکٹر سعید اختر کا نشتر کا دورہ‘ وی سی سے ملاقات

نارتھ امریکن نشتیرن کے چیئرمین ڈاکٹر سعید اختر کا نشتر کا دورہ‘ وی سی سے ...

  



ملتان (وقا ئع نگار) امریکی ڈاکٹروں کی تنظیم نارتھ امریکن نشتیرین کے چیئرمین ڈاکٹر سعید اختر الہی نے گزشتہ نشتر ہسپتال کا اچانک(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفسیر ڈاکٹر مصطفے کمال پاشا سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔مختلف اہم امور کو بھی اس دوران زیر بحث لایا گیا۔ڈاکٹر سعید اختر الہی نے اپنے دورے کے دوران بچوں کے وارڈ۔ائیسوکیشن وارڈ اور لائیبریری کا وزٹ کیا۔اس موقع پر پروفیسر منیر۔پروفیسر ہارون بابر سمیت دیگر ڈاکٹر موجود تھے۔ذرائع کے مطابق نشتر ہسپتال میں مریضوں کی فلاح و بہبود کیلئے ڈاکٹر سعید اختر اور انکی ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کروڑوں روپے عطیہ کرتے ہیں۔

ملاقات

مزید : ملتان صفحہ آخر