حج میڈیکل مشن‘ پنجاب سے ڈاکٹرز‘ نرسوں فارماسسٹ پیرا میڈ یکس کے نام طلب

حج میڈیکل مشن‘ پنجاب سے ڈاکٹرز‘ نرسوں فارماسسٹ پیرا میڈ یکس کے نام طلب

  



ملتان ( وقا ئع نگار) وزارت مذہبی امور نے حج میڈیکل مشن 2020 کے لئے پنجاب سے ڈاکٹرز، نرسوں،فارماسسٹ اور پیرامیڈکس کے نام مانگ لئے ہیں۔محکمہ صحت پنجاب کو (بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

21 فروری 2020 تک نامزدگیاں بجھوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزرات مذہبی امور نے ہر آسامی کے لئے دو نامزدگیاں بجھوانے کا کہا ہے۔جسمیں سے وزرات مذہبی امور خود موزروں امیدوار منتخب کرے گا۔جبکہ حج میڈیکل مشن کے ساتھ جانے والے ڈاکٹرز،نرسیں،فارماسسٹ،پیرا میڈیکل سٹاف کسی مذہبی،فرقہ وارانہ،سیاسی،منفی سرگرمی کا حصہ نہیں بنیں گے۔بصورت دیگر سعودی عرب ان سے اپنے قوانین کے مطابق نمٹے گا۔اور پاکستان بھی انضباطی کاروائی کرے گا

طلب

مزید : ملتان صفحہ آخر