کسٹم ایجوڈکیشن ملتان‘ مختلف کیسوں کی سماعت محکمہ کے حق میں فیصلے،مالکان منہ لٹکا کر واپس

کسٹم ایجوڈکیشن ملتان‘ مختلف کیسوں کی سماعت محکمہ کے حق میں فیصلے،مالکان منہ ...

  



ملتان (نیوز رپورٹر) کسٹم ایجوڈکیشن ملتان کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالمعید کانجو نے یکم جولائی 2019ء سے دسمبر 2019ء تک قبضے میں (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

لی گئی گاڑیوں اور متفرق سامان کے کیس سنے اور 83 ملین روپے کے فیصلے کئے اور رقم قومی خزانے میں جمع کرائی گئی جبکہ 31 کیس زیر سماعت ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کسٹم اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن نے لگڑری گاڑیاں، ٹائرز، خشک دودھ، گٹکا، سگریٹ قبضے میں لیا تھا، مالکان نے کسٹم ایجوڈکیشن ملتان میں گاڑیاں اور سامان حاصل کرنے کے لئے کیس کئے تھے جن کے کیس سننے کے بعد ایجوڈکیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالمعید کانجو نے تمام سامان اور گاڑیاں بحق سرکار ضبط کرتے ہوئے محکے کے حق میں فیصلے سنائے جن کی مد میں محکمہ کو 83 ملین روپے کا ریونیو حاصل ہوا جبکہ 31 کیس تاحال زیر سماعت ہیں جس سے محکمے کو 27 ملین روپے مزید ریونیو حاصل ہونے کا امکان ہے۔

واپس

مزید : ملتان صفحہ آخر