بکرے کے گوشت‘ کرونا وائرس میں تعلق کی باتیں فضول‘ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی وضاحت آگئی

بکرے کے گوشت‘ کرونا وائرس میں تعلق کی باتیں فضول‘ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ...

  



ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کرؤنا وائرس کے نام سے خوف وہراس پھیلانے والی جھوٹی سوشل میڈیا پوسٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب فوڈ (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

اتھارٹی نے بکرے کے گوشت اور کرؤنا وائرس کے حوالے سے کوئی پوسٹ جاری نہیں کی۔بکرے کے گوشت اورکرؤنا وائرس میں ابھی تک کوئی تعلق سامنے نہیں آیا۔بکرے کا گوشت نہ کھانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی پوسٹ جھوٹی ہیں۔عرفان میمن نے عوام سے گزارش ہے کہ درست معلومات کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا آفیشل فیس بک پیچ لائک کریں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا آفیشیل پیج facebook.com/PunjabFoodAuthorityپنجاب فوڈ اتھارٹی سے منسوب کسی بھی قسم کی معلومات پر یقین کرنے سے پہلے ہم سے تصدیق لازمی کریں۔درست معلومات کے حصول کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی فیس بک پیچ یا ٹول فری نمبر080080500 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔۔

وضاحت

مزید : ملتان صفحہ آخر