سابق پارلیمنٹرین‘ شاعر سید تابش الوری کی زیر صدارت اجلا س‘ بہاولپور میں لٹریری فیسٹیول منعقد کرانیکا فیصلہ

سابق پارلیمنٹرین‘ شاعر سید تابش الوری کی زیر صدارت اجلا س‘ بہاولپور میں ...

  



بہاول پور(بیورورپورٹ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور علم وادب کے فروغ کے لیے بہاول پور لٹریری فیسٹیول کا(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

انعقاد کر ے گی۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز سابق پارلیمنٹرین اور شاعرو کالم نگار سید تابش الوری کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے لٹریری فیسٹیول کمیٹی کے سرپرست ہونے کی حیثیت سے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں طے پایا کہ اس لٹریری فسیٹیول میں جنوبی پنجاب کے ادیبوں، شاعروں،فنکاروں کی پذیرائی کی جائے گی اور علم وادب سے وابستہ نامور قومی شخصیات کوبہاول پور میں مدعو کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ بہاول پور، آرٹس کونسل،ایوانِ صنعت وتجارت اور دیگر اِداروں کے اشتراک سے مختلف پروگرام ترتیب دئیے جائیں گے۔ یہ پروگرام عباسیہ کیمپس کے گھوٹوی ہال اور بغداد الجدید کیمپس کے مرکزی آڈیٹوریم میں منعقد کیے جائیں گے جن میں بہاول پور ڈویژن کی تمام جامعات کے فیکلٹی ممبران اور طلبہ وطالبات شریک ہوں گے او رسول سوسائٹی کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ قرات اور نعت کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے جن میں ملک کے نامور قاری اور نعت خوان شریک ہوں گے۔ قومی مشاعرے میں نامور شعراء شرکت کریں گے۔ پرفارمنگ آرٹ فیسٹیول میں صوفی او رلوک موسیقی کی شاندار پرفارمنس کا انعقاد ہوگا۔ ہاکڑہ آرٹ گیلری میں آرٹ کی نمائش ہو گی۔ طلبہ وطالبات کے مابین مباحثے، بیت بازی اور کویز شو منعقد ہوں گے۔ ڈیجیٹل آرٹ کے مقابلوں میں موبائل ایپ، ویب ڈیزائنگ، ویڈیو گرافی کے مقابلے ہوں گے۔ اس موقع پرعباسیہ کیمپس کمیں کتابوں کی بڑی نمائش منعقد کی جائے گی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر انفارمیشن رانا اعجاز محمود، چیف لائبریرین سنٹرل لائبریری بہاول پوررانا جاوید اقبال، سابق ڈین آرٹس پروفیسر ڈاکٹر شفیق احمد، سینئر اساتذہ کرام اور مختلف اِداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

فیسٹیول

مزید : ملتان صفحہ آخر