روجھان‘ سٹیل پل کی سڑکیں کھنڈر‘ ریاض محمود مزاری انتظامیہ پر برہم

روجھان‘ سٹیل پل کی سڑکیں کھنڈر‘ ریاض محمود مزاری انتظامیہ پر برہم

  



روجھان (نمائندہ پاکستان) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری نے اسوقت محکمہ ہائی وئے پر شدید برہمی کا اظہار کیا جب لاہور جاتے ہوئے روجھان تا رحیم یار خان دو اضلاع کو ملانے والے اہم دریائی اسٹیل پل کی سڑکیں خراب دیکھی اور عوام کو اپنی آنکھوں سے مشکلات میں دیکھا دریائی اسٹیل پل کی آمدورفت چالو ہونے کے بعد سڑکیں خراب اور ناقص کی (بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

خبریں آرہی تھی آئے روز گاڑیاں کء گھنٹے کچے میں پھنسی رہتی تھی اور گھنٹوں عوام پریشان رہتے تھے سڑکوں کی خراب صورتحال دیکھ کر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری سخت نوٹس لیا اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق کو ٹیلی فون کیا اور دریائی اسٹیل پل کی خراب سڑکیوں اور عوام کی مشکلات سے آگاہ کیا کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری کو یقین دہانی کرائی کہ دریائی اسٹیل پل کی سڑکیں درست کرکے عوام کو مکمل ریلف دینگے عوام کی مشکلات دور کرنا ہمارا فرض ہے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری نے ایس ڈی او محکمہ ہائی وئے کو ٹیلی فون کیا دریائی اسٹیل پل کی سڑکیں ناقص ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری کا کہنا تھا کہ دریائی اسٹیل پل کے سڑکوں کے فنڈز سڑکوں پر خرچ کیے جائے اور اعلی قسم کی سڑکیں بنائی جائے جہاں عوام کو کوئی مشکلات نہ ہو دن ہو یا رات عوام بلا تکلیف سفر کریں انکا کہنا تھا کہ فنڈز عوام کی امانت ہیں کسی کو فنڈذ کھانے کی اجازات نہیں دینگے

برہم

مزید : ملتان صفحہ آخر