بم دھماکے میں معاونت‘ خود کش جیکٹ برآمد گی کا مقدمہ‘ ملزم کو شک کا فائدہ دیکر بری کرنیکا حکم
ملتان (خبر نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک ملتان نے 10 سال قبل ملتان کے حساس ادارے پر حملہ کرکے بم بلاسٹ میں معاونت فراہم کرنے اور خودکش جیکٹ برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ کینٹ کے مطابق سال 2009 میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزمان نے حساس(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)
ادارے کو نشانہ بناکر بم دھماکہ کیا جس سے مالی اور جانی نقصان بھی ہوا تھا تاہم ملزم عبداللّٰہ کے خلاف اپنے بھائی کی معاونت کرنے کا الزام ہے کہ ملزم نے کھاد کی بوری چکی سے پسوا کر دینے میں مدد فراہم کی تھی جبکہ ملزم سے ایک خودکش جیکٹ بھی برآمد ہوئی تھی۔ملزم کی جانب سے ایڈووکیٹ راؤ جمشید علی نے دلائل دیے۔ کیس کی سماعت سینٹرل جیل میں ہورہی تھی جبکہ ملزم کو 2016 میں گرفتار کیا گیا تھا۔
بری