ڈیرہ‘ معمولی تلخ کلامی پر دوگروپوں میں تصادم‘ 6افراد شدید زخمی

ڈیرہ‘ معمولی تلخ کلامی پر دوگروپوں میں تصادم‘ 6افراد شدید زخمی

  



ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر): معمولی تلخ کلامی پر2 گروپوں میں تصادم‘فائرنگ سے 6افراد شدید زخمی ہوگیا ہیں، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا، پولیس نے کاروائی شروع کردی تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ چھٹہ کی حدود ڈاٹ قریشی میں معمولی تلخ کلامی پر 2 گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ میں 6افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں میں گلیشیر احمد، مشتاق احمد، نادر چانڈیہ، فاروق احمد،زاہد بدرو سمیت 6افراد شدید زخمی ہوگئے،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی 2 گاڑیاں موقع پر(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

پہنچ گئیں، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کوٹ چھٹہ اور ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان کے ٹراما سنٹر منتقل کردیا، پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ نے موقع پر کاروائی شروع کردی ہے اورملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے بھی جاری ہیں۔

تصادم

مزید : ملتان صفحہ آخر