رشتہ تنازعہ‘ پرانی دشمنی پر لڑکی سمیت دو افراد قتل‘ پولیس کارروائی شروع
خانیوال‘ عبدالحکیم‘ باگڑ سرگانہ ُ چوک سرور شہید‘ کوٹ ادو (بیورو نیوز‘ نمائندہ پاکستان‘ سٹی رپورٹر‘ نامہ نگار‘تحصیل رپورٹر‘ سپیشل رپورٹر) پرانی دشمنی پر 60سالہ شخص قتل کردیا گیا،واقعہ کے مطابق عبدالحکیم کا رہائشی اعظم ہراج کیس کی پیروی کے سلسلہ میں کبیروالا جاتے ہوئے گھر سے نکلتے ہی کچھ فاصلے پر گھات میں بیٹھے نامعلوم ملزم نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا،پولیس عبدالحکیم نے نعش (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)
پوسٹ مارٹم کیلئے آرایچ سی عبدالحکیم منتقل کردی ہے،زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ معمولی تنازعہ پر یہ تیسرا قتل ہے قبل ازاں مقتول کا بیٹا بھی قتل ہوچکا ہے۔پولیس عبدالحکیم نے مقتول کی بیوہ راجن بی بی کی درخواست پر2نامزدرمضان ولد شہادت،طالب ولد شہادت اور 2نامعلوم ملزمان کے خلاف زیردفعہ302 ت پ مقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے،ملزمان موقع پاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ رشتہ کا تنازعہ پر ماموں نے 18سالہ بھانجی کو بندوق سے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے چوک سرورشہید کے نواحی علاقہ چک نمبر502/TDA کے رہائشی محمد بلال کی جوان سال بیٹی شگفتہ بی بی کو اس کے ماموں تنویر احمد نے بندوق سے فائر کرکے قتل کردیا، اور موقع سے فرار ہوگیا، اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ سرورشہید موقع پر پہنچی،کرائم سین کی گاڑی بھی موقع پہنچی، نعش کو پولیس نے قبضہ میں لیکر ہسپتال پہنچایا پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی،قتل رشتہ داری کا تنازعہ بتائی جارہی ہے۔
قتل