قتل مقدمہ میں اشتہاری بلال مصطفی کھر کی آج دوبارہ جائیداد نیلامی‘ تیاریاں مکمل
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) قتل مقدمہ میں مفرور سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفی کھر کیاشتہاری بیٹے کی جائیداد کی دوبارہ نیلامی آج ہوگی، جائیداد کی ریزرو پرائس 3کروڈ 63لاکھ روپے(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)
لگائی گئی ہے،جسکی نیلامی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کو کورٹ آکشنر مقرر کیا گیا ہے،تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے موضع بیٹ انگڑا میں سابق گورنر وسابق وزیراعلیٰ پنجاب ملک غلام مصطفی کھر کے بھائی سابق ایم این اے ملک غلام مرتضیٰ کھر کا لدھانی برادری کے دلدار خان لدھانی سے اراضی کا تنازعہ تھا، 13مئی2014کے روز حاجی دلدار اپنے بیٹے16سالہ امجد کے ہمراہ اراضی سے گندم اٹھا رہے تھے کہ ملک غلام مصطفی کھر کے بیٹے سابق ایم پی اے ملک بلال مصطفی کھر اپنے چچا غلام مرتضیٰ کھر اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ وہاں آگئے اور انہیں گندم اٹھانے سے منع کیاتھا اور اراضی پر قبضہ کی کوشش کی تھی، مزاحمت پر دلدار اور اس کے بیٹے امجد کو مارا پیٹاتھا، بعدازاں اس پر فائر کھول دئیے تھے جس سے امجدلدھانی موقع پر دم توڑ گیاتھا جسپولیس تھانہ کوٹ ادونے حاجی دلدار کی مدعیت میں سابق گورنر وسابق وزیر اعلیٰ پنجاب ملک غلام مصطفیٰ کھر کے بھائی سابق ایم این اے ملک غلام مرتضیٰ کھر،بیٹے سابق ایم پی اے ملک بلال مصطفیٰ کھر اور ایک نا معلوم کے خلاف مقدمہ نمبر258/14زیر دفعہ302/34درج کر لیا تھا، جس پر دونوں چچا بھتیجا نے عبوی ضمانتیں کرا لی تھیں،24جون 2014کوعبوری ضمانت کی پیشی تھی جہاں سابق ایم پی اے ملک بلال کھر پیش نہ ہوئے جبکہ سابق ایم این اے ملک غلام مرتضیٰ کھر پیش ہوئے تھے، سیشن جج عبدالمصطفیٰ ندیم نے سماعت کے بعد دونوں چچا بھتیجا ملک غلام مرتضیٰ کھراور ملک بلال مصطفٰی کھر کی ضمانتیں منسوخ کر دی تھیں جس پرملک غلام مرتضیٰ کھر احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا تھا جس نے بعدازاں ہائی کورٹ سے ضمانت کنفرم کرالی تھی،عدالت نے قاتل ملک بلال مصطفٰی کھر کو اشتہاری قرار دے دیا تھالیکن پولیس ملک بلال کھر کو کئی سال گزرنے کے باوجود گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی، جس پر عدالت نے سابق ایم پی اے مفرور قاتل اشتہاری ملزم ملک بلال کھر کی موضع کھر غربی میں اراضی نیلام کرنے کا حکم دیا تھا جسکی بولی 22 ستمبر2019کو ہوئی تھی، موقع پر20سے 25 لوگ موقع پرآئے تھے،موقع پروقفے وقفے سے 3 بار اعلانات کرائے گئے تھے کہ جن لوگوں میں کال ڈیپازٹ جمع کرایا ہے وہ آکر بولی میں حصہ لیں مگر اعلانات کے باوجود بھی کوئی خریداریا کال ڈیپازٹ جمع کرانے والا کوئی شخص سامنے نہ آیاتھا،2گھنٹے کاروائی کے بعد خریدار سامنے نہ آنے پر نیلامی کا عمل روک دیا گیاتھا جسکی رپورٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج کوٹ ادوفواد عارف کو پیش کی گئی تھی،کیس ٹرانسفر ہونے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوٹ ادو زاہد حسین شاہ نے دوبارہ اس اراضی 2 سو97کنال10 مرلے واقع موضع کھر غربی دوبارہ نیلامی کا حکم جاری کیا ہے جسکی نیلامی کا آج 10بجے دن یونین کونسل ڈوگر کلاسرہ میں کی جائے گی، اس اراضی کی قیمت 9لاکھ روپے80ہزارروپے فی ایکڑ شیڈول کے مطابق مقرر کی ہے، جس کی ریزرو پرائس 3کروڈ 63 لاکھ 88ہزار 6 سو25 روپے رکھی گئی ہے، عدالت نے بولی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ کوکورٹ آکشنر مقرر کیا ہے، یاد رہے کہ سابق گورنر پنجاب مصطفی کھر نے اپنے اس بیٹے کی جائیداد بچانے کیلئے اپنے بیٹے بلال کھر اور مرحوم بھائی ملک غلام ملادی کھرکے خلاف فراڈ سے یہ جائیداد اپنے اور بلال کھر کی بیوی جو ملک ملادی کھر کی بیٹی ہے کے نام کرنے کے خلاف عدالت میں کیس کیا ہوا تھا, ایڈیشنل سیشن جج فواد عارف نے مذکورہ کیس خارج کرتے ہوئے جائداد نیلامی کا حکم جاری کیا تھا،
نیلامی