دھند سے ملتان میں فلائٹ آپریشن 6گھنٹے معطل
ملتان(نیوز رپورٹر) ملتان اور گردونواح میں پڑنے والی دھند سے فلائٹ آپریشن 6 گھنٹے تک معطل رہا، پروازوں کا نظام ایک بار پھر درہم برہم، دو غیر ملکی پروازیں منسوخ جبکہ شارجہ سے(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)
آنے والی پرواز کا رخ لاہور کی جانب موڑ دیا گیا،تفصیل کے مطابق دھند کے باعث فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہو گیا، جدہ جانے اور وہاں سے آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز منسوخ کر دی گئی، جبکہ شارجہ سے ملتان آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز لینڈ نہ کر سکی جسے لاہور بھیج دیا گیا اور موسم بہتر ہونے کے بعد پرواز کو واپس ملتان لایا گیا، دوحہ، مسقط سے آنے والی پروازیں 2، 2 گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں ، اسی طرح کراچی جانے والی پرواز 3 گھنٹے، دوحہ اور مسقط جانے والی دو دو گھنٹے اور دوبئی جانے والی پرواز تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، جس کی وجہ سے مسافروں کو ایئرپورٹ پر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، سول ایوی ایشن کے حکام کے مطابق دھند کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں ہیں، موسم بہتر ہونے کے بعد فلائٹ شیڈول معمول پر آجائے گا۔
معطل