ٹرینوں میں ریزرویشن‘ مسافروں کو ریلیف‘ نوٹیفکیشن ریلیز
ملتان(نمائندہ خصوصی) چیف کمرشل منیجر ریلوے ہیڈکوارٹرلاہورنے قومی شناختی کارڈ کے علاوہ ٹھوس شناختی ثبوت پربھی (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)
مسافرٹرینوں میں ریزویشن کرنے کے حوالے سے نوٹفکیشن جاری کردیا ہے۔ بتایا جاتاہے کہ قبل ازیں ملک بھرمیں مسافرٹرینوں میں صرف قومی شناختی کارڈدیکھانے والوں کوہی ریزرویشن ٹکٹ دیاجاتاتھا۔تاہم اب نئے نوٹفکیشن کے بعدڈرائیورنگ لائسنس،پاسپورٹ،محکمانہ سروس کارڈ،تعلیمی ادارے کے فراہم کردہ کارڈسمیت کسی بھی قسم کی ٹھوس شناخت فراہم کرنے والے کوریزرویشن ٹکٹ جاری کیاجاسکے گا۔اس سلسلہ میں ملک بھرکے ریلوے ریزرویشن دفاترکوہدائت جاری کردی گئیں ہیں۔
ریلیف