حکومتی پالیسوں سے ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے‘ ابرار الحق

حکومتی پالیسوں سے ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے‘ ابرار الحق

  



 رحیم یارخان(بیورورپورٹ)چئیرمین ہلال احمرابرارالحق نے کہاہے کہ عوام کی خدمت پی ٹی آئی کاوژن ہے،ملک کی معیشت تیزی سے بہترہورہی ہے، عوام کوحقیقی طورپرایماندارقیادت میسرہوئی ہے،کستان کو کئی دہائیوں کے بعد عمران خان کی صورت میں مخلص لیڈر ملا ہے اور انشا للہ عوام کو مایوس نہیں کے گا عمران خان کا عزم ہے کہ ملکی دولت لوٹنے والا کوئی بھی کرپٹ سزاسے نہیں بچ سکے گا(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

،وزیراعظم عمران خان کی محنت اور لگن سے دنیا میں ملکی وقار میں اضاضہ ہو اہے ان کی قیادت میں ترقی کا سفر تیزی کے ساتھ جاری ہے اور بہت جلد یہ ملک ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوگا، ڈسٹرکٹ ممبرہیومن رائٹس پنجاب شمیل مرزا، عاطف غفار، عثمان محمود، محمدعثمان افتخارودیگرسے ملاقات کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کیا، ابرارالحق نے کہاکہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،صوبے میں انتظامی امور،گڈ گورننس، شفافیت اور کفایت شعاری کے فروغ کے حوالے سے بہترین اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں، اس موقع پرڈسٹرکٹ ممبرہیومن رائٹس پنجاب شمیل مرزانے کہاکہ عوام کی فلاح و بہبود اور فلاح عامہ کے منصوبوں کی بروقت تکمیل پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، پی ٹی آئی حکومت کا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت کرناہے، انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کے مسائل حل کرنے کے لے کوشاں ہے، عوام دوست پالیسوں کے ذریعے عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں فراہم کی جارہی ہیں، اس موقع پرچوہدری شاہد، حارث شاہدودیگرموجودتھے۔

ابرارالحق

مزید : ملتان صفحہ آخر