مہنگائی‘ بے روزگاری‘ غریبوں سے دو وقت کی روئی چھین لی گئی‘ حافظ عبدالکریم
ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی) رابطہ عالم اسلامی کی سپریم کونسل کے رکن و سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم نے کہا ہے کہ حکومتی نااہلی کے باعث شدید مہنگائی نے غریبوں سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے، ملکی معیشت سمیت حکومت تمام شعبو ں میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور عوام تبدیلی سرکار سے سخت مایو س اور پریشان ہے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں (بقیہ نمبر40صفحہ12پر)
نے کہا کہ نت نئے ٹیکسز کی بھر مار اور بڑھتی ہو ئی مہنگائی،بے روزگاری کی وجہ سے لوگ خودکشیوں پر مجبور ہیں ڈاکٹر حافظ عبد الکریم نے ڈیرہ غازی خان میں تعینات ہو نے والے نئے کمشنر نسیم صادق کی کارکردگی کو سراہتے ہو ئے کہا کہ وہ شہر کی تعمیر و ترقی اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے بھر پور طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں با لخصوص مانکہ کینال کی بحالی،جنرل بس اسٹینڈ کی اپ گریڈیشن، تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن،پارکس کا قیام اور میٹروپولیٹن کی کارکردگی کو بہتر بنانا جیسے ان کے اقدامات قابل ستائش ہیں انہوں نے کہا کہ شہر کو خوبصورت بنانے اور بہترین صحت و صفائی قائم رکھنے کے لئے معاشرے کے تمام طبقات اور ہر شہری کو ضلعی انتظامیہ سے بھر پور تعاون کر کے اپنا کردار ادا کر چاہئے اور اس سلسلے میں کمشنر نسیم صادق اور اس کی پوری ٹیم کے ساتھ ہم بھی ہمہ قسم کے تعاون کے لئے ہر وقت تیار ہیں تاکہ یہاں سے پسماندگی کا خاتمہ کر کے اسے مثالی ضلع بنایا جا سکے اس موقع پر عمائدین علاقہ اور شہر کی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے انہیں رابطہ عالم اسلامی کی سپریم کونسل کا رکن منتخب ہو نے پر مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے۔
حافظ عبدالکریم