فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا آپریشن‘ ناقص انتظامات پر 3پوائنٹس سیل‘ متعدد کو جرمانے

فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا آپریشن‘ ناقص انتظامات پر 3پوائنٹس سیل‘ متعدد کو ...

  



ملتان (نیوز رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان سمیت متعدد اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے ممنوعہ اشیاء کی فروخت،مضر صحت اجزاء کے استعمال اور (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

صفائی کے ناقص انتظامات پر03فوڈپوائنٹس کو سربمہر کیا۔ متعدد فوڈ پوائنٹس کوحفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پرایک لاکھ27ہزار500 کے جرمانے عائد کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق لیہ کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے مٹھائی کی تیاری میں زائدالمیعاد اجزاء،کیمیکلز کے استعمال،ملازمین کے میڈیکلزکی عدم دستیابی،گندے اور بدبودار ماحول کی بناء پراجواء سپر سٹور اینڈ سویٹس جبکہ رحیم یارخان میں الرحمان بیکرز کو سیل کردیا۔اسی طرح سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،ممنوعہ گٹکا کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر زخمی پان شاپ اینڈ کولڈ کارنر کوسربمہر کیا گیا۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بہاولپو ر اور ملتان کے گردونواح میں کارروائیوں کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 97,500کے جرمانے عائد کیے۔ ڈی جی خان،لیہ اور گردونواح میں سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،غیر معیاری اشیاء کی فروخت اورصفائی کے ناقص انتظامات پر 30,000 کے جرمانے عائد کیے گئے۔ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں ناقص تیل،حشرات زدہ مٹھائیاں، زائد المیعاد اشیائے خورونوش،کیمیکلز اور مضر صحت خوراک کو تلف کیا گیا۔ مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر متعدد فوڈپوائنٹس کو وارننگ نوٹس بھی جاری کیے۔

جرمانے

مزید : ملتان صفحہ آخر