پشاور سے کراچی کے درمیان نئی کارگو ایکسپریس ٹرین چلانے کا فیصلہ
ملتان(نمائندہ خصوصی)پاکستان ریلویزنے پشاورسے کراچی کے درمیان نئی کارگوایکسپریس ٹرین چلانے کافیصلہ کیاہے اس سلسلہ میں ریلوے ہیڈکوارٹر نے ملک بھرکے تمام بڑے چیمبرآف کامرس کے چیئرمینوں سے ٹرین سے متعلق تجاویزاور ریلوے کی طرف سے فراہمی کے لئے دستیاب ضروریات میں کمی یااضافہ سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لئے مراسلہ جاری کیاہے۔مراسلہ میں (بقیہ نمبر44صفحہ12پر)
ٹرین کاروٹ بھی دیاگیاہے جس کے مطابق پشاور،راولپنڈی،لالہ،وزیرآباد،سیالکوٹ،گوجرانوالہ،لاہور،ساہیوال،ملتان،لودھراں،رحیم یارخان،صادق آباد،روہری،حیدرآباد،کراچی کے لئے چلے گی۔مراسلہ چیئرمین آف چیمبرکراچی،کوئٹہ،لاہور،سیالکوٹ،سکھر،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی کولکھاگیاہے۔ٹرین کے ساتھ لگائی جانے والی ہرکارگوویگن 60ٹن وزن اٹھانے کی صلاحیت کی حامل اورمکمل طورپرکورڈہوگی۔
ٹرین