پیراں غائب سب ڈویژن‘ بوگس میٹروں کے ذریعے بجلی چوری کا انکشاف

پیراں غائب سب ڈویژن‘ بوگس میٹروں کے ذریعے بجلی چوری کا انکشاف

  



ملتان (نیوز رپورٹر)میپکو پیراں غائب سب ڈویڑن میں بوگس میٹروں کے ذریعے بڑے پیمانے پر بجلی چوری کا انکشاف ہواہے۔ایگزیکٹو انجینئر میپکو شاہ رکن عالم ڈویڑن انجینئر وسیم اختر کی سربراہی میں ایس ڈی او پیراں غائب عارف سیال،ڈویڑنل سرویلنس ٹیم نے چھاپہ مار 20 سے زائد بوگس میٹر پکڑ لیئے۔یہ میٹر درخواست گزاروں کو نئے کنکشنوں کی فراہمی ک یلئے سٹورز سے جاری کروائے گئے تھیتاہم ان کو بجلی چوروں کے لئے استعمال کیا جا رہاتھااور کمپنی کو ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جا (بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

رہاتھا۔بجلی چوری میں ایک یونین عہدیدار اور اس کے دست راست لائن سپر ٹینڈنٹ کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کے بارے میں بتایا جا رہاہے۔مذکورہ لائن سپرٹینڈنٹ دو مرتبہ پہلے بھی انہی الزامات کے تحت معطل ہو چکاہے۔میپکو ملازمین کے بڑے پیمانے پر بجلی چروی میں ملوث ہونے پر کمپنی کو بھاری مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔میپکوچیف ایگزیکٹو نے چند روز قبل بجلی چوری میں ملوث ہونے پر ایس ڈی او خانیوال اور لائن سپرٹینڈنٹ کو معطل کر کے واپڈا ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت کاروائی کا حکم دیا ہے لیکن انہی الزامات کے تحت سامنے آنے والے کیس میں یونین عہدیدارون کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے۔

بوگس میٹرز

مزید : ملتان صفحہ آخر