بلدیاتی سسٹم میں نئی کلر کوڈ سکیم متعارف کرانیکا فیصلہ‘ عملی اقدامات شروع

بلدیاتی سسٹم میں نئی کلر کوڈ سکیم متعارف کرانیکا فیصلہ‘ عملی اقدامات شروع

  



خانیوال (نمائندہ پاکستان) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے مارچ اپریل کا اعلان کر دیا ہے جس کے لیے عملی جامع پہنانے کے لیے اقدامات بھی شروع کر دیئے ہیں بلدیاتی اداروں کے اویزاں بورڈز کے لیے نئی کلر کوڈ سکیم تیار کر لی گئی ہے جس بارے صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جس کے مطابق میونسپل کمیٹی کے بورڈ کا رنگ نیوی بلو اور اس پر لکھائی پیلے رنگ میں کی جائے گی ٹاؤن کمیٹی کے بورڈز کا رنگ پیلا او رلکھائی کالے رنگ کی ہو گی تحصیل (بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

کونسلز کے بورڈ ز کا رنگ سبز اور لکھائی سفید رنگ کی ہو گی اسی طرح میونسپل کا ریوریشز اور میونسپل ٹاؤنز کی کلر سکیم بھی جاری کر دی گئی ہے

یکم

مزید : ملتان صفحہ آخر