بہاولپور‘ سرکاری سکولوں‘ لائبریریوں کو اپ گریڈ کرنے کیلئے کام تیز

بہاولپور‘ سرکاری سکولوں‘ لائبریریوں کو اپ گریڈ کرنے کیلئے کام تیز

  



بہاول پور(بیورورپورٹ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع بہاول پور کے سکولوں میں 11کروڑ 3لاکھ 17ہزار روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام جاری ہیں اور ”پڑھاؤ پروگرام“ کے تحت ضلع بہاول پور کے 4سکولوں گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول احمد پور شرقیہ، گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول بہاول پور، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ماڈل ٹاؤن اے بہاول پور اور گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول عباسیہ بہاول وپر میں موجود لائبریریوں کی اپ گریڈیشن کے لئے 20لاکھ روپے کی مالیت سے فرنیچر اور کتابیں مہیا کی جا رہی (بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

ہیں تاکہ بچوں میں کتب بینی کو فروغ دیا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بہاول پور ظہور احمد چوہان نے آج یہاں تعلیمی اداروں میں حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی کاموں کے حوالہ سے اپنے ایک بیان میں کیا۔ سی ای او ایجوکیشن نے بتایا کہ ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کے فروغ کے لئے 27لاکھ روپے سے 9سکولوں میں فرنیچر اور ECEکٹ فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ضلع بھر کے تمام ہائی سکولوں میں کمپیوٹر لیبز موجود ہیں تاہم نئے اپ گریڈ ہونے والے 6سکولوں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بستی چاون، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جمرانی شریف، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بستی رڈاں، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر 23/BC،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر 105/DBاور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر 107/DB میں 1کروڑ20لاکھ روپے کی مالیت سے کمپیوٹر لیبز بنائی جا رہی ہیں۔ اسی طرح 8ایلمنٹری سکولوں میں بھی 40لاکھ روپے کی مالیت سے کمپیوٹر لیبز بنانے کا کام جاری ہے۔سی ای او ایجوکیشن نے مزید بتایا کہ ضلع بھر کے 150سکولوں میں 263اضافی کلاس رومز تعمیر کے آخری مراحل میں ہیں جن سے تعلیمی ضروریات پوری ہوں گی جبکہ 19سکولوں میں چار دیواری کا کام جاری ہے جس پر 1کروڑ 40لاکھ روپے خرچ ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ خطرناک عمارتوں کے سروے کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے اور ان عمارتوں کی تعمیر پر 1کروڑ 20لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے اور تعمیراتی کام جون 2020ء سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔علاوہ ازیں ADPسکیم 2019-20ء کے تحت شیلٹر لیس گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول سکھیل تحصیل بہاول پور گھلواں تحصیل احمد پور شرقیہ کی عمارت کی تعمیر کے لئے 60لاکھ روپے جاری کئے جا چکے ہیں جبکہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول سکھیل تحصیل احمد پور شرقیہ کو مڈل سکول کا درجہ دیا گیا ہے اور اس حوالہ سے کمیونٹی اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کو 97لاکھ 30ہزار روپے کی رقم جاری کی جا چکی ہے تاکہ ترقیاتی سکیمیں موجودہ مالی سال 2019-20ء میں مکمل ہو سکیں۔

لاگت

مزید : ملتان صفحہ آخر