ملتان میں ڈکیتی‘ چوری کی متعدد وارداتیں‘ پولیس غائب‘ متاثرین کا احتجاج

ملتان میں ڈکیتی‘ چوری کی متعدد وارداتیں‘ پولیس غائب‘ متاثرین کا احتجاج

  



ملتان ( وقا ئع نگار) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں مالیت کے قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے سورج میانی زاہد عباس کی دوکان میں دو مسلح ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر نقدی 70ہزار، موبائل، میموری کارڈ دیگر سامان مالیت 30ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ صدر شجاعباد کے علاقے چونیاں شریف وزیر احمد سے تین نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل اور نقدی لیگئے،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے بہاولپور بائی کے قریب عبدالروف سے ایک کس (بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

نامعلوم 1لاکھ40ہزار چھین کر فرار ہوگیا،تھانہ چہلیک کے علاقے سپورٹس گرونڈ محمد شریف اور ایاز کا موبائل، تھانہ کینٹ کے علاقے نشتر ہسپتال محمد فیاض دیگرافراد 26افراد کے موبائل چوری ہوگئے،تھانہ گلگشت کے علاقے اللہ شافی چوک عامر سجاد، چونگی نمبر5فدا حسین، چونگی نمبر6طارق شہزاد دیگرافراد کے 30، تھانہ کوتوالی کے علاقے رحیم ا?باد محمد شعیب کی موٹرسائیکل، تھانہ نیوملتان کے علاقے چوک کمہارنوالہ شعیب احمد کا موبائل چوری ہوگئے، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقیچونگی نمبر 14شوکت حسین کی گاڑی سے کپڑا مالیت1لاکھ30ہزار، تھانہ بوہر گیٹ بستی موہانیاں حافط وقاص کی موٹرسائیکل، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے محلہ حق ٹاون محمد طارق کی دوکان کی چھت پھاڑ کر چور سامان مالیت 95ہزار، تھانہ راجہ رام کے علاقے چور ٹرانسفارمر سامان مالیت90ہزار،تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے سے محمد یونس کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے۔

متاثرین

مزید : ملتان صفحہ آخر