رجسٹریوں کے اندراج میں گڑ بڑ‘ سابق رجسٹر ار عثمان اکرم‘ صوبان خان کی عبوری ضمانتیں منظور

رجسٹریوں کے اندراج میں گڑ بڑ‘ سابق رجسٹر ار عثمان اکرم‘ صوبان خان کی عبوری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی)سپیشل جج اینٹی کرپشن ملتان نے رجسٹریوں کے اندراج میں مبینہ طور پر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مقدمہ میں ملوث سابق رجسٹرار عثمان اکرم اور(بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

صوبان خان کی عبوری ضمانتیں منظور کرتے ہوئے اینٹی کرپشن سے 14 فروری کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملزمان نے ضمانتوں کی درخواستیں دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف پولیس تھانہ اینٹی کرپشن نے مدعی محمد فہیم اختر گل کی درخواست پر 8 اکتوبر 2018 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزمان نے دیگر ساتھیوں سے ساز باز کرکے رجسٹریوں کی مد میں کروڑوں روپے ہتھیائے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا اور تمام رجسٹریاں جو کہ دفتری فائلیں ہیں انہیں قبضہ میں لے رکھا ہے اور بغیر رشوت وصولی کسی فائل پر دستخط نہیں کیے جاتے۔ جبکہ مقدمہ بے بنیاد ہے اس لیے اینٹی کرپشن کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔
گڑ بڑ