راجن پور‘ کہروڑ پکا میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں‘ سیمینارز‘ مودی کیخلاف نعرے

راجن پور‘ کہروڑ پکا میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں‘ سیمینارز‘ ...

  



راجن پور‘ کہروڑ پکا (نامہ نگار‘ نمائندہ خصوصی) حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع بھر میں کشمیری بھائیوں کے حق میں اور مودی مخالف ریلیاں اور سیمینارکا سلسلہ جاری ہے۔ راجن پورمیں (بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

محکمہ سوشل ویلفیئر کے شعبہ صنعت زار،دانش سکول فاضل پور،ریسکیو1122،پوسٹ گریجو یٹ کالج راجن پور،گرلز ہائی سکول جام پوراورواٹر منیجمنٹ آن فارم کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔جس میں میں اداروں کے سربراہان، اسٹاف،طالب علموں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے کشمیریوں کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے اور فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے آگے بڑھتے رہے۔اس موقع پر شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔بھارت کشمیری بھائیوں پر ظلم بند کرے۔ افواج پاکستان ملکی دفاع کے لیے ہروقت چوکس ہیں اور پوری قوم کشمیرکی آزادی کی جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ گور نمنٹ ایلمنٹری سکول بستی پکا کے طلباء اور استاتذہ نے مقبو ضہ کشمیر میں بھا ر تی جا رحیت کے خلاف ایک احتجا جی ریلی نکا لی جس کی قیا دت ہیڈما سٹر عبد الرحیم شا ہین نے کی ریلی کے دوران تمام سٹاف،طلبہ نے بھا ر تی مظا لم کی مذمت کیاور کشمیری مسلما نوں کے سا تھ اظہار یکجہتی کیا ریلی میں شر کاء نے بینرز اور پلے کارڈاور کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے شر کاء نے اقوام عا لم کی تو جہ بھارت کی طرف سے کشمیریوں پر ڈھا ئے جا نے وا لے مظا لم کی طرف دلا تے ہو ئے مطا لبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطا بق کشمیر یوں کو حق خود اراد یت دیا جا ئے۔

نعرے

مزید : ملتان صفحہ آخر