مخدوم رشید کا نوجوان گوجرانوالہ میں قتل‘ آبائی علاقے میں سپرد خاک

مخدوم رشید کا نوجوان گوجرانوالہ میں قتل‘ آبائی علاقے میں سپرد خاک

  



مخدوم رشید (نامہ نگار) مخدوم رشید کے نواحی علاقہ پُل سیالاں والی کا رہائشی محمد الیاس نامی نوجوان کی لاش گزشتہ دنوں گوجرانوالہ سے ملی، اس کے ورثاء نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محمد الیاس روزی روٹی کے لئے لاہور میں محنت مزدوری کرتا تھا، اس کے علاوہ بھی رشتہ دار لاہور میں کام کرتے ہیں، گزشتہ اتوار کو گھر سے کام کے لئے گیا، (بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

مگر گزشتہ دنوں گوجرانوالہ میں اس کی نعش ملی، لاوارث نعش ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر اس کی تصویر چڑھائی گئی، جس کے ذریعے ہمیں معلوم ہوا کہ محمد الیاس فوت ہوگیا ہے، وہاں پہنچے تو پوسٹ مارٹم ہو چکا تھا اور نعش کو لاوارث سمجھ کر پولیس دفنانے کا بندوبست کر چکی تھی، موقع پر پہنچنے پر ہمیں لاش مل گئی، محمد الیاس کے جسم پر چوٹوں کے علاوہ ٹانگوں پر خنجر کے نشان بھی ہیں، جس سے واضح ہوتا ہے کہ اسے قتل کیا گیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ جلد مل جائے گی اور اس اندھے قتل کا سراغ لگانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

سپرد خاک

مزید : ملتان صفحہ آخر