ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں میاں عبدالرحمن بودلہ کا سنٹرل جیل بہاولپور کا دورہ‘ اسیروں سے ملاقات

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں میاں عبدالرحمن بودلہ کا سنٹرل جیل بہاولپور کا ...

  



بہاول پور(بیورورپورٹ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں میاں عبد الرحمن بودلہ نے لاہور ہائی کورٹ لاہور کے احکامات کی روشنی میں سینئر سول جج لودھراں رانا (بقیہ نمبر53صفحہ12پر)

فاروق وکیل کے ہمراہ سنٹرل جیل بہاول پور کا ماہانہ دورہ کیا۔ معزز ججزکی آمد پر سنٹرل جیل بہاول پور کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ دریں اثناء معزز ججزنے ویمن وارڈ، ہسپتال اور کچن اسیران کا معائنہ کیا، اسیران سے ان کے مسائل بھی دریافت کئے اور جیل انتظامیہ کی طرف سے اسیران کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں نے ضلع لودھراں سے تعلق رکھنے والے معمولی جرائم میں ملوث 6اسیران کو ذاتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ دورہ کے موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹیو اسد طارق بھی موجود تھے۔

دورہ

مزید : ملتان صفحہ آخر