ایف بی آر‘ ٹیکس گذاروں کو سالانہ گوشوارے 31جنوری تک جمع کرانیکی ہدایت

ایف بی آر‘ ٹیکس گذاروں کو سالانہ گوشوارے 31جنوری تک جمع کرانیکی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(نیوز رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گزاروں کو سا لانہ ٹیکس گوشوارے 31 جنوری تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریوینونے ٹیکس (بقیہ نمبر55صفحہ12پر)

گزاروں کوایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ وہ سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے لا زماً اکتیس جنوری 2020 تک داخل کرالیں، ٹیکس سال 2019 کے گوشوارے جمع کرانے کی تا ریخ میں تو سیع سے فائدہ اٹھا ئیں اور آخری تاریخ 31 جنوری 2020 تک اپنے سالانہ ٹیکس گوشوراے جمع کرائیں۔ اِس سِلسلے میں ایف بی آر نے وضاحت کی ہے کہ انکم ٹیکس کے قانون کے تحت وہ تمام افراد جو 500 مربع گز سے زیادہ کے گھر یا ہزار سی سی سے زیادہ کی گاڈی رکھتے ہیں وہ لازماً ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے ذمہ دار ہیں.
ہدایت